9 جون 2016 - 17:49
یمنی فورسز کے جوابی حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک

یمنی فورسز کے جوابی حملے میں متعدد سعودی فوجی اور ان کے مقامی ایجنٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ مارب میں جارح سعودی فوجیوں اور ان کے مقامی ایجنٹوں کے ایک مرکز کو میزائیل کا نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔ یمن کے ایک فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کی جانب سے فائر کئے جانے والے میزائیل بالکل ٹھیک ہدف پر جاکر لگے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں آل سعود کے فوجی اور ان کے مقامی ایجنٹ مارے گئے۔ دوسری جانب دارالحکومت صنعا میں سعودی ایجنٹوں کی دو فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے، اس کاروائی میں بھی متعدد سعودی ایجنٹ مارے گئے ہیں۔ یمن کی سرکار فوج اور عوامی رضاکار دستوں کی جانب سے یہ حملے سعودی حکومت کے جنگی طیاروں کی یمن کے مختلف شہروں پر وحشیانہ بمباری کے جواب میں کئے گئے ہیں۔ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ملکوں نے چھبیس مارچ سنہ دوہزا پندرہ کو یمن کے مفرور و مستعفی صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے مقصد سے جارحیت کا آ‏غاز کیا ہے جس کے نتیجے میں یمن کے ہزاروں بے گناہ اور نہتے شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔ امریکا اور مغربی ملکوں کی حمایت کے سبب اقوام متحدہ اور عالمی برادری یمن کے خلاف سعودی جارحیت کو رکوانے میں ناکام رہی ہے۔ دریں اثنا اقوام متحدہ نے بچوں کے قتل عام کے سبب سعودی عرب کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا کام ملتوی کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169